اعظم نزیر تارڑ کو وفاقی وزیر قانون کا کلمدان سونپ دیا گیا
.png)
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون مقرر کر دیا۔ اس سے ایک روز پہلے انکا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا تھا جو انہوں نے ایک مہینہ پہلے وزیر اعظم کو جمع کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے استعفیٰ اس دن مسترد کیا جب نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے باضابطہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق،"رولز آف بزنس، 1973 کے قاعدہ 3(4) کے مطابق، وزیر اعظم نے پورٹ فولیو مختص کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق قانون و انصاف کے اضافی قلمدان سے دستبردار ہو جائیں گے۔ د ریڈیو پاکستان کے مطابق،اعظم نزیر تارڑ نے وزیر قانون کے طور پر نوٹیفکیشن کے فوراً بعد اسلام آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں وفاقی وزراء کا وفد جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل منگل کے روز اعظم نزیر تار...