اعظم نزیر تارڑ کو وفاقی وزیر قانون کا کلمدان سونپ دیا گیا


 وزیر اعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون مقرر کر دیا۔ اس سے ایک روز پہلے انکا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا تھا جو انہوں نے ایک مہینہ پہلے  وزیر اعظم کو جمع کرایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے استعفیٰ اس دن مسترد کیا جب نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے باضابطہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق،"رولز آف بزنس، 1973 کے قاعدہ 3(4) کے مطابق، وزیر اعظم نے پورٹ فولیو مختص کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق قانون و انصاف کے اضافی قلمدان سے دستبردار ہو جائیں گے۔

د ریڈیو پاکستان کے مطابق،اعظم نزیر تارڑ نے وزیر قانون کے طور پر نوٹیفکیشن کے فوراً بعد اسلام آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں وفاقی وزراء کا وفد جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل منگل کے روز  اعظم نزیر تارڑ کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر پہنچے ۔

انہوں نے تارڑ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام دیا، جس کے بعد ایک بار پھر وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامند ہؤے۔

اعظم نزیر تارڑ نے گزشتہ ماہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا، کچھ نجی چینلز نے رپورٹ کیا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فوج مخالف نعروں کی وجہ سے کیا۔

وہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ہی کچھ شرکاء نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگائے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا