54 بچوں کا باپ انتقال کر گیا


 (نیوز پوائنٹ)صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کا رہائشی عبدالمجید مینگل ہرٹ اٹیک سے  انتقال کر گیا۔رپورٹ کے مطابق عبدالمجید مینگل نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے ہاں ٹوٹل 54 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 12 بچے پیدائش کے کچھ ٹائم بعد ہی خوراک کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔75 سالہ عبدالمجید نے ساری زندگی ٹرک ڈرائیونگ کر کے اپنے خاندان کی پرورش کی۔

201 کی مردم شماری کے دوران زیادہ بچے ہونے کی بنیاد پر عبدالمجید میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنے رہے۔کئی میڈیا چینلز نے اس وقت عبدالمجید سے انٹرویو بھی لیے اس کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے بچوں کی کفالت کی اور انہیں اچھی تعلیم دینے کیلئے ہمیشہ کڑی محنت کی اب میں بوڑھا ہو چکا ہوں۔

عبدالمجید کے 54 بچوں میں 22 لڑکیاں اور 20 لڑکے ہیں ۔عبدالمجید کی پہلی شادی 18 برس میں ہوئی اور اب تک اسکی 2 بیویاں فوت اور 4 حیات ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے