بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔


 راولپنڈی (نیوز پوائنٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ہوشاب کے جنرل علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران دس دہشت گردوں کو جہنم واصل اور ایک کو  زندہ گرفتار کر لیا،منگل کے دن فوج کے میڈیا ونگ کی جانب سے یہ خبر شائع ہوئی ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آئی بی او نے گوادر-ہوشاب (M-8) روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے ساتھ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے مختلف واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے کو صاف کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

 سیکورٹی فورسز  دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کرنے کے بعد بلاک کرنے کے لیے پوزیشنیں لے رہی تھیں کہ اسی دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ آور ہو کر فائرنگ شروع کردی ۔

"فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، 10 دہشت گرد مارے گئے  جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ (آئی ایس پی آر )نے کہا کہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے مزید کہنا تھا  کہ علاقے میں ان کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا