(نیو پوائنٹ)پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کا اہم راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ

 

ہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد کے داخلی راستے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز نے کہا کہ فیض آباد سمیت اسلام آباد کے اہم راستوں کو بند کر دیا جائے گا او20 ہزار اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پولیس فورس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد کو کنٹینرز سے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

بہارہ کہو اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے مسافروں کو راول ڈیم چوک سے ترامڑی روڈ تک متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز کو کنٹینرز کی تنصیب کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی کے اقبال پارک میں پاور شو کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے پاور شو میں ملک بھر سے سیاسی کارکنوں کو جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے راولپنڈی کے اقبال پارک میں پی ٹی آئی کے پاور شو کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔

درخواست کے ذریعے سیاسی جماعت نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت بھی مانگی۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ وہ حکام کو پی ٹی آئی کارکن کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کے احکامات جاری کرے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا