کراچی میں ایک ظالم شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو ذبح کر دیا


 کراچی (نیوز پوائنٹ) شمسی سوسائٹی میں ایک شخص جس کی عمر 40 سال بتائی جاتی ہے مبینہ طور پر منگل کے روز اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خود کو چھڑا گھونپ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گھر سے 38 سال کی عورت 16,12 اور 10 سال کی بچیوں کی خون سے لے پت لاشیں ملی ہیں جبکہ ملزم شدید زخمی حالت میں ایک ہسپتال میں داخل ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کرایہ کے مکان میں رہتے تھے جہاں بھیانک جرم سر انجام دیا گیا۔

ملزم کی شناخت فواد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک نجی کمپنی میں سیلز مینیجر کے طور پر کام کرتا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

54 بچوں کا باپ انتقال کر گیا