اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔


نیوز پوائنٹ)پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے 4 دن کی توسیع کر دی۔)

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے سیشن کورٹ میں سینٹر اعظم سواتی کے متازعہ ٹویٹس کے خلاف سماعت کی 

سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان کی طرف سے سینیٹر کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

اس پر اسپیشل پروسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی کے وکیل سے درخواست پر عدالت سے عدم حاضری کا معاملہ آرڈر میں لکھوایا جاے ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وہ اعظم سواتی کو عدالت میں لانا چاہتے تھے پر عدالت نے (ایف آئی اے)کے وکیل کو اعظم سواتی کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے نشان زد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو اگلی پیشہ پر حاضر ہونے کی ضرورت نہیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی جانب سے انکے خلاف درج مقدمات اور تشدد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے ہیں اور ان کے خلاف ملک بھر میں 50 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک تمام مقدمات کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں اعظم سواتی کو کسی کے حوالے نہ کیا جائے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا