واٹس ایپ کے 500 ملین صارفین کے موبائل نمبرز آن لائن فروخت ہونے لگے۔
میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اپنے صارفین کی سیکیورٹی کے خطرے میں ہونے کی وجہ سے دوبارہ خبروں کی رونق ۔
ایک شخص نے مبینہ طور پر سوشل میسجنگ ویب سائٹ واٹس ایپ کے تقریباً 500 ملین صارفین کے تازہ ترین موبائل فون نمبر رکھنے کا دعویٰ کیا ہے، ایک آن لائن اشاعت سائبر نیوز نے تفتیش شدہ ڈیٹا کے نمونوں کو تصدیق کرنے کے بعد رپورٹ کیا۔مبینہ معلومات کا دعویٰ کرنے والے آدمی نے 16 نومبر کو ہیکنگ کمیونٹی فورم پر ڈیٹا سیل کرنے کے لیے ایک اشتہار شائع کیا اور "حالیہ موبائل نمبرز" کے ساتھ واٹس ایپ کے تقریباً 487 ملین صارفین کا 2022 کا ڈیٹا فروخت کرنے کی پیشکش کر دی۔اشتہار کے مطابق، ڈیٹا سیٹ میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے صارفین کی معلومات شامل ہیں۔ مبینہ شخص کا دعویٰ ہے کہ مصر سے 45 ملین،اٹلی سے 35 ملین،اور امریکہ سے 32 ملین سے زیادہ صارفین کے ریکارڈ دستیاب ہیں ۔دیگر ممالک میں سعودی عرب 29 ملین اور فرانس اور ترکی سے 20 ملین صارفین شامل ہیں۔روس کے تقریباً 10 ملین اور برطانیہ سے 11 ملین سے زیادہ صارفین کو بھی اپنے موبائل نمبرز فروخت ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔معلومات فروخت کرنے والے آدمی نے سائبرنیوز کے ساتھ بات کی اور انہیں امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سے بالترتیب $7,000، $2,500 اور $2,000 میں ڈیٹا سیٹس فروخت کرنے کا بتایا ۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کو ماہانہ دو ارب سے زیادہ فعال صارفین استعمال کرتے ہیں صارفین کے موبائل فون نمبروں کا زیادہ تر حملہ آوروں کی طرف سے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا، صارفین کو سفارش کی جاتی ہے کہ وہ انجام نمبرز کی کال اور فیک نمبرز سے کسی قسم کے رابطے سے محتاط رہیں ۔ڈیٹا سیل کرنے والے نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس نے ڈیٹا کیسے اکٹھا کیا۔
اس دوران میٹا نے ابھی تک اس ایشو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں