کراچی میں پولیس کو مفت چنا چاٹ نہ دینے پر دوکاندار کی شامت آ گئی.
کراچی: (نیوز پوائنٹ) ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر ایک اسٹریٹ فروش کو مفت چنا چاٹ نہ دینے پر تشدد کیا اور اسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں تب پیش آیا جب ایک سڑک فروش نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک پولیس اہلکار کو مفت چنا چیٹ دینے سے انکار کیا۔ پولیس والا مفت چنا چاٹ نہ ملنے پر طیش میں آ کر دوکاندار کو پیٹا اور پابند سلاسل کر دیا۔
مقامی لوگوں کی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر کو شکایت درج کرانے کے بعد ریاض بھٹو نامی دکاندار کو حوالات سے رہا کر دیاگیا۔بھٹو نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار سے چنا چاٹ پیش کرنے کے بعد رقم کا مطالبہ کرنے کی جرات کی جس پر وہ غصہ کر گئے ۔اس نے کہا کہ پولیس والوں نے اس پر بہمانہ تشدد کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوارٹر گارڈز میں انہیں نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں