روجھان میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی,
روجھان: ڈاکوؤں کے خلاف طویل عرصے سے برسرپیکار راجن پور پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقہ روجھان میں پولیس اور ڈاکووں کے فائرنگ کے تبادلہ میں خدابخش لنڈ اور گورا عمرانی مارے گئے
روجھان: خدابخش لنڈ اور گورا عمرانی راجن پور کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے اور اشتہاری ملزمان تھے، جن کو راجن پور کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا
روجھان: گزشتہ رات ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پکٹ بہار ماچھی پر حملہ کیا گیا۔ راجن پور پولیس کے فوری ریسپانڈ کی بدولت ڈاکوؤں کی طرف سے کی گئی فائرنگ، پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے بد نام زمانہ ڈاکو خدابخش لنڈ اور گورا عمرانی مارے گئے
راجن پور پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو خدابخش لنڈ اور گورا عمرانی کو ہلاک کردیا۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ میں اور میرے جوان ایسے ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ راجن پور پولیس نے ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلئے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور آئندہ بھی تیار ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں