خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کےارکان اسمبلی پی ڈی ایم سے رابطے میں ہیں۔جاوید لطیف
اسلام آباد (نیوز پوائنٹ)جاوید لطیف کا بڑا دعویٰ
تحریک انصاف ارکان اسمبلی کا ایک گروپ پی ڈی ایم سے رابطے میں ہے تاکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے روکی جا سکے
سوموار کے دن ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں بھی کئی یوٹرن لیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران جلد اپنے اسمبلی تحلیل کرنے والے بیان سے بھی مکر جائیں گے۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کو تباہ کیا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاہدے توڑے جس سے آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی موخر ہوئی اور ملک کی معیشت برباد ہوئی ۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ موجودگی پی ڈی ایم کی حکومت بدعنوانی اور بدانتظامی کی زمہ دار نہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 میں کے بعد بڑے پیمانے پر کرپشن کو فروغ دیا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں