اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
(نیوز پوائنٹ)اے این ایف حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 31 کلو گرام ہیروئن اور 12 ہزار سے زائد منشیات کی گولیاں برآمد کر لیں۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر کے سامان سے 12,205 منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں، جو انہیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایک اور کارروائی میں حکام نے لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب ایک منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔
اے این ایف نے تربت گوادر ہائی وے پر اسمگلنگ کی ایک کوشش کا بھی پردہ فاش کیا جہاں انہوں نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 30 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ دلبدین میں ایک کارروائی کے دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا 850 لیٹر کیمیکل برآمد کر لیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں