بلوچستان پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا

 

کوئٹہ (نیوز پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے بتایا کہ سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ  کی جانب سے رہا کرنے کے حکم کے بعد نجی طیارے سے سندھ منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل آج بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان پی ٹی آئی  کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر مقدمات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درج تمام مقدمات ختمِ کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے یہ فیصلہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر سنایا تھا۔ انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ صوبے میں سینئر سیاستدان کے خلاف درج پانچوں مقدمات کو فوری ختم کر دیا جائے۔ سماعت میں اعظم سواتی کے وکیل نصیب اللہ ترین اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر بھی شریک تھے ۔

اس ہفتے کے شروع میں ہی ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا تھا۔اعظم سواتی کے بیٹے نے استدعا کی کہ عدالت اس کے والد کو رہا کرے۔ اس کے ساتھ ہی انصاف لائرز فورم کے وفد نے سینیٹر کے جسمانی ریمانڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔کوئٹہ کی ایک سیشن عدالت نے اتوار کو سینیٹر کو پانچ دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔

اعظم سواتی کو گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کے بعد سخت سیکیورٹی کے حصار میں خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا