لاہور(نیوز پوائنٹ) گھر میں آگ لگنے سے معذور ماں اور بیٹا جاں بحق
لاہور (نیوز پوائنٹ) لاہور میں جمعہ کی رات گھر کے اندر آگ لگنے سے معذور خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں کرشنا گلی نمبر 2 میں اس وقت پیش آیا جب گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے معذور خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر تو قابو پالیا پر انسانی جانیں نہ بچائ جا سکیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوراً اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ٹیموں نے یہ بھی بتلایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں چلائی جا سکی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں