الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا


 اسلام آباد:(نیوز پوائنٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے جمعرات کو سینیٹر نثار احمد کھوڑو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا ۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق،فیصل واوڈا کو سینیٹ سے ہٹانے کا حالیہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا، اور 10 مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کرتے ہوے انہیں واپس آنے والا امیدوار قرار دے دیا۔

لیکن یہ سب ایک قلیل المدتی عہدہ ہو گا کیونکہ فیصل واوڈا سپریم کورٹ کو دیے گئے وعدے کے تحت استعفی دے دیں گےجس کے بعد نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی کو سندھ سے سینیٹ کی نشست پر واپس آنے والے امیدوار کے طور پر مطلع کیا تھا۔

یہ نشست اسی پیپلز پارٹی کے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔