روس پاکستان کو خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے پر رضامند ہو گیا۔
(نیوز پوائنٹ)روس پاکستان کو خام تیل پیٹرول اور ڈیزل رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے پر رضامند ہو گیا۔اس بات کا اظہار وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک نے سوموار کے روززاسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
اپنے ماسکو کے حالیہ دورے کی کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں کہ روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار کر دیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے اپنے دورہ روس میں ہونے والی ملاقاتوں کو بہت کامیاب قرار دیا۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ایل این جی کی خریداری کے لیے روس کی نجی کمپنیوں سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ حکومتی بنیادوں پر طویل مدتی ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں ۔
مصدق ملک نے کہا کہ ماسکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے سمیت پائپ لائن منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ روس کا ایک وفد جو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس پر مزید بات چیت ہونی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے گھریلو گیس کے وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے پاس گزشتہ سال کے مقابلے اس سال زیادہ گیس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت کھانا پکانے کے اوقات کار میں گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان علاقوں میں ایل پی جی کی فراہمی کو بھی کو پورا کر رہے ہیں جہاں پائپ گیس موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو 20 لاکھ پاؤنڈ ایل پی جی دے گا۔ اس حوالے سے ایران کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں اور سات سے دس روز کے اندر ایل پی جی پاکستان پہنچ جائے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ یہ اقدامات اٹھانے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری صنعتیں اپنا کام کرتی رہیں اور قومی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی رہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں