لاہور ہائیکورٹ ۔اسد عمر نے معافی مانگ لی ۔کیس خارج

(نیوز پوائنٹ)تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت راولپنڈی بینچ میں جسٹس جواد حسن نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنا غیر مشروط معافی نامہ پیش کر دیا اور کہا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور ان کی تقریر کا مقصد ہرگز عدالت یا کسی جج کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

اس پر جسٹس حسن نےکہا کہ ان کے پاس اسد عمر کی تقریر کی ویڈیوز موجود ہیں اور آپ کو پوری طرح علم ہے کہ آپ نے کیا کہا۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت دی اور وہ اسی عدالت اور ججز کو اپنا  نشانہ بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی لائن کراس کی ہے تو وہ اس پر عدالت سے معافی مانگتے ہیں۔

غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر  کے خلاف دائر توہین عدالت کا مقدمہ خارج کر دیا۔

اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس 26 نومبر کی ریلی میں اسد عمر کی تقریر میں عدالتوں کو نشانہ بنانے کی بنیاد پر دیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتوں کو بلاوجہ نشانہ بنانے میں ملوث فرد کو سزا دینے کا اختیار حاصل ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا