تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال داخل
لاہور: (نیوز پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سانس لینے میں دشواری کے باعث بدھ کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل ہوے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون گزشتہ کئی روز سے سانس کی تکلیف اور کھانسی میں شدید مبتلا تھے۔ انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال لاہور میں داخل گیا ہے۔
شہباز گل نے غداری کے مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت لے رکھی ہے۔ گزشتہ ستمبر میں پی ٹی آئی رہنما کو بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دی تھی۔انہیں 9 اگست کو ایک نجی ٹی وی چینل کے بلیٹن میں اشتعال انگیز ریمارکس دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔چند ہفتوں کے بعد انہیں ضمانت ملی تھی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں