پنجاب کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی
لاہور:(نیوز پوائنٹ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لاہور میں 513 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک سپیڈو فیڈر بس سروس کی توسیع کے ساتھ ساتھ لاہور میں فیڈر روٹس کے لیے مزید بسیں چلانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی بحالی کا بھی حکم دیا اور راولپنڈی/اسلام آباد میں پاکستان میٹروبس سسٹم کی بسوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ نئی بسوں کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔ اسی طرح بہاولپور لودھراں بس سروس کو جاری رکھنے اور مزید 12 بسیں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میٹروبس سسٹم میں بہتری کے ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آٹھ اسٹیشنوں کو آنے والے دنوں میں کمرشلائز کیا جائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں