پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔


 سلام آباد:(نیوز پوائنٹ)

پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات  کے روز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی  کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کیسز پر جلد فیصلے کے لیے ایک نئی درخواست جمع کرا دی۔

 پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیس میں ایک اور  درخواست دائر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کیسز کا فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کی ہے۔


سابق وزیر نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو دیگر جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم صادر فرمائے۔

درخواست میں حبیب فرخ  نے موقف اپنایا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ’پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی رپورٹ‘ سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروپگنڈے جمہوریت پر برہ راست حملہ کرنے کے مترادف ہے۔تحریک انصاف اور اس کے ارکان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


اس سال اگست کے شروع میں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس جسے پہلے غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پی ٹی آئی کے خلاف اپنا فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کو واقعی ممنوعہ فنڈنگ ​​ملتی رہی ہے۔


تاہم پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ اسے ملنے والی تمام رقم اصل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات ہیں اور یہ غیر قانونی فنڈنگ ​​میں نہیں آتے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا