کوئٹہ کی سیشن عدالت نے اعظم سواتی کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کوئٹہ کی ایک سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو فوج کے خلاف متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس میں (ایف آئی اے) کی جانب سے اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے ایک ہفتے کے بعد، اتوار کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے دے دیا۔
گزشتہ ہفتے اعظم سواتی کی گرفتاری دوسری بار تھی جب سینیٹر کو ایف آئی اے نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں سینیئر فوجی آفیسران کے بارے میں نازیبا ٹویٹس پر حراست میں لیا تھا۔ اسے الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جو کسی شخص کی عزت کے خلاف جرائم سے متعلق ہوتا ہے۔
دریں اثنا، انہیں بلوچستان اور سندھ میں درج کئی (ایف آئی آر)میں بھی نامزد کیا گیا تھا جو "تضحیک آمیز زبان" استعمال کرنے اور "لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے" کے الزام میں غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
جمعہ کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینیٹر کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کے بعد سخت سیکیورٹی کے درمیان خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
کوئٹہ کے ہوائی اڈے سے، اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
اعظم سواتی کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ ستار بگٹی کے سامنے کچلاک تھانے میں ان کے خلاف درج مقدمے میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا تاہم مجسٹریٹ نے ان کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اعظم سواتی کے ریمانڈ کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف درج ایف آئی آر بے بنیاد ہے۔وہ اس معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر وکلاء سے مشاورت کریں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں