سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج عائشہ ملک دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں۔


 اسلام آباد(نیوز پوائنٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو بی بی سی کی 2022 کی بنائی گئی رپورٹ میں دنیا بھر کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ جنوری میں، جسٹس عائشہ ملک نے حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔فہرست میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں، جنہوں نے سیاست، تعلیم، فعالیت، وکالت، صحت، سائنس، کھیل اور ثقافت میں کلیدی کردار ادا کیا. پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک وہ واحد خاتون ہیں جنہیں بی بی سی کی 100 خواتین کے 10ویں ایڈیشن میں باظابط طور پر شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی نے اپنے مختصر تعارف میں لکھا، "اس سال سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج کے طور پر تعینات ہونے والی جسٹس عائشہ اے ملک نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے فیصلے لکھے اس میں ان کا وہ تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے جس نے عصمت دری کا شکار ہونے والوں کے نام نہاد دو انگلیوں کے ٹیسٹ پر پابندی لگا دی تھی جو جنسی زیادتی کے کیسز کے امتحانات کے دوران ٹیسٹ کیے جاتے تھے جب تک کہ انہیں 2021 میں غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں اپنے کردار کے ساتھ ساتھ، محترمہ ملک دنیا بھر کے ججوں کی تربیت بھی بہتر انداز میں کرتی ہیں اور پاکستان میں خواتین ججوں کے لیے کانفرنسوں کا افتتاح کر چکی ہیں جس میں نظام انصاف صنفی تناظر اور دیگر مسائل پر بحث کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو سینیٹر کے عہدے پر بحال کر دیا